چیف جسٹس آف پاکستان ناصر الملک کے اعزاز میں الوداعی ضیافت کااہتمام

چیف جسٹس آف پاکستان ناصر الملک کے اعزاز میں الوداعی ضیافت کااہتمام

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(پاکستا ن نیوز) چیف جسٹس اور پشاور ہائی کورٹ کے ججز نے چیف جسٹس آف پاکستان ناصر الملک کی مدت ملازمت پوری ہونے پر ان کے اعزاز میں ایک الوداعی ضیافت کا اہتمام کیا۔الوداعی تقریب میں کثیر تعداد میں موجودہ اور سابقہ ججوں نے شرکت کی۔پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اور دیگر ججوں نے اس موقع پر ریٹائرڈ ہونے والے چیف جسٹس کی خدمات کوشاندار الفاظ میں سراہا۔چیف جسٹس ناصر الملک پشاور ہائی کورٹ کے جج اور چیف جسٹس بھی رہے۔ جسٹس ناصر الملک عزم اور حوصلے کی علامت ہیں جنہوں نے ہمیشہ اپنے کیرئیر کے دوران حساس کیسوں کوچیلنج کے طور پر قبول کیا۔انہوں نے موجودہ جوڈیشل کمشن اور آئینی کیسوں میں فل کورٹ کی سربراہی کی جس کے ملک پر بالعموم اور جوڈیشری پر بالخصوص خاطر خواہ اثرات مرتب ہوں گے۔چیف جسٹس ناصر الملک ذاتی پسند و نا پسند کے بغیر کئے جانیوالے انصاف پر مبنی فیصلوں کی وجہ سے ہمیشہ یاد رکھے جائیں گے۔انہیں تمام لوگوں کا اعتماد حاصل کرنے میں منفرد اعزاز حاصل تھا بشمول ان لوگوں کے جو کیس ہار جاتے تھے۔انہوں نے اپنی قانونی فہم و فراست سے متوازن فیصلے کئے اور سماجی توازن اور ہم آہنگی کو بحال کیا جسے تمام لوگ بشمول دانشوروں نے بے حد سراہا ہے۔انکے انصاف پر مبنی فیصلے اورانکی سوچ آنے والے وقتوں میں انصاف کی فراہمی کے لئے مشعل راہ ثابت ہو گی۔

مزید :

صفحہ آخر -