شادی یا ریسٹورنٹس سے فاضل کھانا فلاحی انجمنوں کے حوالے کیا جائے، جدہ میونسپلٹی

شادی یا ریسٹورنٹس سے فاضل کھانا فلاحی انجمنوں کے حوالے کیا جائے، جدہ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جدہ (بیورو رپورٹ) عموماً دیکھنے میں آیا ہے کہ شادی گھروں اور دیگر تقریبات میں یا ریسٹورنٹس میں بڑی تعداد میں کھانا بچ جاتا ہے اور اکثر اسے ضائع کردیا جاتا ہے لیکن اب جدہ میں اس حوالے سے انتہائی شاندار اقدام اٹھایا گیا ہے اور جدہ میونسپلٹی نے تمام مطابخ اور شادی گھروں کو اس بات کا پابند بنایا ہے کہ وہ فاضل کھانا فلاحی انجمنوں کے حوالے کریں گے۔ اس امر کو یقینی بنانے کے لئے ان سے تحریری اقرار نامے لئے جارہے ہیں، اقرار نامہ دئیے بغیر کسی کے بھی اجازت نامے کی توسیع نہیں ہوگی۔

مزید :

صفحہ آخر -