بھارت سے آئے 400سکھ یاتری گوردوارہ پنجہ صاحب پہنچ گئے
اٹک(آئی این پی )حسن ابدال،ہندوستان سے آئے ہوئے 400سکھ یاتری گوردوارہ پنجہ صاحب پہنچ گئے،ہندوستانی سکھ یاتریوں کو خصوصی گاڑیوں میں سخت حفاظتی اِنتظامات کے تحت لاہور سے سڑک کے راستے حسن ابدال لایا گیا،شہر بھر میں سخت حفاظتی اِنتظامات ،ہندوستانی سکھ یاتری (آج) پیر کی شام واپس روانہ ہونگے۔تفصیلات کے مطابق سکھوں کے مذہبی پیشوا گرو ارجن دیو جی مہاراج کے 409ویں شہیدی دِن کی تقریبات میں شرکت کے لئے پاکستان کے ہمسایہ ملک ہندوستان سے واہگہ بارڈر کے راستے آنے والے تقریباً 650 میں سے 400کے قریب سکھ یاتری اتوار کی رات 10بجے گوردوارہ پنجہ صاحب حسن ابدال پہنچ گئے،ہندوستانی سکھ یاتریوں کو لاہور سے خصوصی گاڑیوں میں سخت حفاظتی انتظامات کے تحت سڑک کے راستے حسن ابدال لایا گیا ۔ہندوستانی سکھ یاتریوں کی حسن ابدال آمد کے موقع پر سخت حفاظتی اِنتظامات کئے گئے ہیں جن کے تحت گوردوارہ پنجہ صاحب جانے والے تمام راستے عام لوگوں اور ٹریفک کے لئے بند ہیں اِس موقع پر ریسکیو 1122،فائر بریگیڈ ،سمیت دیگر سہولیات مہیا کی گئی ہیں۔ہندوستانی سکھ یاتری (آج) پیر کی شام کو حسن ابدال سے واپس لاہور کے لئے روانہ ہونگے۔
سکھ یاتری