ڈیرہ،نامعلوم ملزمان کی فائرنگ قبائلی نوجوان جاں بحق

ڈیرہ،نامعلوم ملزمان کی فائرنگ قبائلی نوجوان جاں بحق

  



ڈیرہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ)مجیدٹاؤن بستی درکھانوالی میں نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے سولہ سالہ صابراللہ محسودکوقتل کردیا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ کینٹ کی حدودمیں مجیدٹاؤن بستی درکھانوالی میں نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے سولہ سالہ صابراللہ محسود ولد میر عالم سکنہ لدھاحال مجیدٹاؤن کوقتل کردیا۔تھانہ کینٹ میں مقتول کے بھائی محمدحسین نے نامعلوم ملزمان کیخلاف قتل کی دفعہ کے تحت مقدمہ درج کرادیاہے۔جس میں کہاگیاہے کہ انکی کسی کیساتھ کوئی دشمنی یاعداوت نہیں ہے۔

مزید : صفحہ آخر


loading...