وزیر ریلوے سعد رفیق کی زیرصدارت اجلاس ،پشاور تا کراچی مین لائن ون کی اپ گریڈیشن کی رپورٹ پیش

وزیر ریلوے سعد رفیق کی زیرصدارت اجلاس ،پشاور تا کراچی مین لائن ون کی اپ ...

  



لاہور(خبر نگار خصوصی)وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی زیرصدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں مسٹر شُو کی زیرقیادت 9رُکنی چینی وفد نے پشاور سے کراچی(مین لائن ون) کی اپ گریڈیشن اور حویلیاں میں ڈرائی پورٹ کی تعمیر کی فزیبلٹی رپورٹ پیش کی۔ فزیبلٹی رپورٹ چینی کمپنی ، نیسپاک اور پریکس پر مشتمل سہ فریقی کنسورشیم نے تیار کی تھی۔ یہ منصوبہ پاک چین اقتصادی راہداری کا اہم حصہ ہے۔ رپورٹ پر مفصل بحث میں وزیر ریلوے نے کچھ تجاویز پیش کیں جن کی روشنی میں ترمیم واضافے کے ساتھ فزیبلٹی رپورٹ 2ہفتے بعد دوبارہ پیش کی جائے گی۔ اجلاس میں چیف ایگزیکٹو آفیسر پاکستان ریلویز محمد جاوید انور اور مشیر ریلوے انجم پرویز، ممبر فنانس غلام مصطفی سمیت ریلوے کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔

سعد رفیق

مزید : صفحہ آخر


loading...