مولانا فضل الرحمٰن نے دینی مدارس کٰیخلاف کریک ڈاؤن پر شدید تحفظات کا اظہار کر دیا

مولانا فضل الرحمٰن نے دینی مدارس کٰیخلاف کریک ڈاؤن پر شدید تحفظات کا اظہار ...

  



لاہور(آئی این پی) جمعیت علماء اسلام (ف) کے سر براہ مولانا فضل الر حمن نے پنجاب میں دینی مدار س کے خلاف حکومتی اداروں کے کر یک ڈاؤن پر شدید تحفظا ت کا اظہار کر دیا ‘وزیر اعظم نوازشر یف اور وزیر اعلی پنجاب میاں شہبا زشر یف کو بھی اپنے تحفظات سے آگاہ کر یں گے جبکہ اپنے ایک انٹر ویو میں مولانا فضل الر حمن نے کہا ہے کہ شفاف انتخابی عمل اور انتخابی اصلا حات کے معاملے پر پر پارلیمنٹ کو کام کرنے دیا جائے اگر الیکشن کمیشن غیرآئینی ثابت ہوجائے تو تو اسکی تشکیل نو ہونی چاہئے۔ ذرائع کے مطابق مولانا فضل الر حمن نے لاہور سمیت پنجاب کے دیگر شہروں میں پنجاب حکو مت کے پو لیس او ر دیگر اداروں کی جانب سے دینی مدار س کیخلاف کر یک ڈاؤن پر شدید تحفظات کا اظہار کیا جا رہا ہے اور اس سلسلے میں وہ بہت جلد وزیر اعظم اور وزیر اعلی پنجاب کو بھی باقاعدہ اپنے تحفظات سے آگاہ کر یں گے جبکہ دوسری جانب اپنے ایک انٹر ویو کے دوران مولانا فضل الر حمن نے کہا کہ تحر یک انصاف کو ایک سال بعدہی کیوں یاد آیا ہے کہ دھاندلی ہوئی، ہمارا نظام کمزور ہے، ہم بے قاعدگیوں کی بات بھی نہیں کر سکتے۔ انہوں نے کہا کہ سانحہ پشاور بڑا واقعہ تھا اس لئے آئین میں ترمیم کرنا پڑی‘ فوجی عدالتوں کے معاملے پر ہماری رائے نہیں تھی‘ فوجی عدالتوں کے قیام سے متعلق پارلیمنٹ نے امتیازی قانون بنایا۔

مزید : صفحہ آخر