لاہور گردے فروخت کرنیوالے گروہ کے5 ملزمان گرفتار،سر غنہ فرار

لاہور گردے فروخت کرنیوالے گروہ کے5 ملزمان گرفتار،سر غنہ فرار

  



 لاہور(کرائم سیل)فیکٹری ایریا پولیس نے لوگوں کے گردے فروخت کرنے والے گروہ کے 5ملزمان کو گرفتار کر لیا جبکہ سرغنہ تاحال فرار ہے ۔پولیس کے مطابق ملزمان پرائیویٹ ہسپتال شفیع میں فی آپریشن 24لاکھ روپے لیکر لوگوں کا گردہ ٹرانسپلانٹ کرتے تھے۔پولیس کے مطابق ملزمان نے وسیم اعوان اور شہزاد نامی افراد کا چند روز قبل گردہ ٹرانسپلانٹ کیا جس پر ان کی حالت تشویشناک ہو گئی جس پر ان کے ورثا نے پولیس کو اس حوالے سے اطلاع دی۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے رات گئے ہسپتال میں چھاپہ مار کر ہسپتال میں کام کرنے والے 5ملزمان کو گرفتار کر لیا جن میں ڈاکٹر عامر ،مونا ،لیب اٹینڈنٹ شیراز ،خالد ،سرفراز اور رمضان شامل ہیں۔پولیس کے مطابق گروہ کا سرغنہ اویس تاحال فرار ہے اور اس کی تلاش کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں ۔ملزمان نے دوران تفتیش یہ بھی انکشاف کیا ہے کہ ملزم رمضان اپنی بیوی کے ساتھ مل کر لوگوں کے گردوں کے سودے کرواتا تھا۔ اور ان سے فی آپریشن 24لاکھ روپے لیا جاتا تھا۔پولیس کے مطابق ملزمان نے دو شہریوں سے 40لاکھ سے زائد رقم بھی لے رکھی ہے جس کے حوالے سے ان کے خلاف الگ سے کارروائی کی جائے گی۔

گردے فروخت

مزید : صفحہ آخر


loading...