کسی ادارے سے تصادم نہیں چاہتے،ایم کیو ایم قائم رہے گی کوئی ختم نہیں کر سکتا،الطاف حسین

کسی ادارے سے تصادم نہیں چاہتے،ایم کیو ایم قائم رہے گی کوئی ختم نہیں کر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 کراچی (این این آئی) متحدہ قومی موومنٹ(ایم کیوایم ) کے قائد الطاف حسین نے کہاہے کہ کسی ادارے سے تصادم نہیں چاہتے ۔ ایم کیو ایم قائم رہے گی اسے کوئی ختم نہیں کرسکتا۔الطاف حسین نے ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو پر تنظیمی ذمہ داروں سے ٹیلیفونک خطاب کے دوران کہا کہ ہم تمام اداروں سے بہتر تعلقات چاہتے ہیں ، محاذ آرائی نہیں۔ انہوں نے کہا ایم کیوایم قائم رہے گی اسے کوئی ختم نہیں کرسکتا ۔ ہمارے خلاف سازشیں ناکام ہوں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارے بزرگوں نے لاکھوں جانیں قربان کر کے پاکستان بنایا تھا ۔ ہم ہی پاکستان کیاصل وارث ہیں۔ کوئی بھی ظلم پاکستان سے رشتہ ختم نہیں کرسکتا ۔ متحدہ کے قائد کا کہنا تھا مہاجروں کو سازش کے تحت سول سروسز سے نکالا گیا ۔ جبکہ ذوالفقار بھٹو کے دور میں سندھ میں 10 سال کیلئے کوٹہ سسٹم نافذ کیا گیا۔ جس سے مہاجروں پر اعلی تعلیم کے دروازے بند کئے گئے ۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ مہاجروں پر ملازمتوں کے دروازے بھی بند کئے گئے ۔ جبکہ کوٹہ سسٹم آج تک جاری ہے ۔انہوں نے شکوہ کیا کہ مہاجروں کے قتل عام پر کسی جماعت نے آواز بلند نہیں کی ۔الطاف حسین کا یہ بھی کہنا تھا کہ 13 اور 14 اگست کو جناح گرانڈ میں جشن آزادی کا دو روزہ اجتماع منعقد کیا جائے گا اور یوم آزادی شایان شان طریقے سے منایا جائے گا ۔

مزید :

صفحہ آخر -