شوہر کے تشدد سے تنگ آکر خاتون نے زہریلی گو لیاں نگل لیں

شوہر کے تشدد سے تنگ آکر خاتون نے زہریلی گو لیاں نگل لیں

  



لاہور(کر ائم سیل)شمالی چھاؤنی کے علاقہ میں میں شوہر کے تشدد سے تنگ آکر خاتون نے زہریلی گو لیاں نگل لیں ،ہسپتال میں حالت تشویشناک بتائی جا تی ہے ۔تفصیلا ت کے مطابق شمالی چھاؤنی کی رہائشی عالیہ کی اپنے شوہرآصف کے ساتھ لڑائی ہو ئی تھی جس کی وجہ سے اس نے رات کے وقت زہریلی گو لیاں نگل لیں،اس کو فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال لے جا یا گیاجہاں اس کا علاج جاری ہے ۔متاثرہ خاتون کے بھائی نے میر ابہنو ئی میری بہن پر اکثر تشدد کر تا رہتا ہے میری اعلیٰ حکام سے اپیل ہے کہ بہنو ئی کے خلاف مقدمہ درج کر کے میری بہن کو انصاف فراہم کیا جائے ۔

مزید : علاقائی


loading...