آتشزدگی کے مختلف واقعات،شہریوں کا لاکھوں کا سامان جل کر خاکستر

آتشزدگی کے مختلف واقعات،شہریوں کا لاکھوں کا سامان جل کر خاکستر

  



لاہور(کرائم سیل)صوبائی دارالحکومت میں آتشزدگی کے مختلف واقعات میں شہریوں کا لاکھوں روپے کا سامان جل کر خاکستر ہو گیا۔فائر بریگیڈ کے عملہ نے تمام جگہوں پر پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا۔ذرائع کے مطابق سندر کے علاقہ میں امتیاز کے گھر میں آتشزدگی سے گھر کا سامان جل گیاجبکہ شفیق آباد کے علاقہ میں مقامی جنرل سٹور میں شارٹ سرکٹ کے باعث آتشزدگی سے دکان کا سامان جل گیا۔فائر بریگیڈ کے عملہ نے تمام جگہوں پر پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا۔

مزید : علاقائی


loading...