مسلم لیگ (ن) سمیت کسی بھی جماعت میں شمولیت کا فیصلہ تین ماہ تک کروں گا،جاوید ہاشمی

مسلم لیگ (ن) سمیت کسی بھی جماعت میں شمولیت کا فیصلہ تین ماہ تک کروں گا،جاوید ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(آئی این پی) پاکستان کے سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ میں نے سیاست کر نی ہے مگر (ن) لیگ سمیت کسی جماعت بھی شمولیت کا فیصلہ آئندہ تین ماہ تک کروں گا ‘ عمران خان کو سیاست ضروری کر نی چاہیے مگر کچھ اصول بھی ہونے چاہیے ۔ اپنے ایک انٹر ویو جاوید ہاشمی نے مجھے سوشل میڈیا میں40ہزا ر سے زائدلوگ (ن) لیگ میں جبکہ3ہزار کے قریب لوگ تحریک انصاف میں شمولیت کا مشورہ دے رہے ہیں مگر میں (ن) لیگ سمیت کسی بھی جماعت میں شمولیت کا حتمی فیصلہ اپنے حلقے کے عوام اور ساتھیوں سے مشاورت کے بعد آئندہ تین ماہ تک کر لوں گا ۔ ایک سوال کے جواب میں جاوید ہاشمی نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ آج بھی عمران خان کا پاکستان میں فائن کلب موجود ہے مگر عمران خان کی سیاست میں اصول نام کی کوئی چیز نظر نہیں آتی میں بھی چاہتاہوں کہ عمران خان پاکستان کی سیاست میں رہے مگر اس کیلئے ضروری ہے کہ عمران خان نوجوانوں کے جذبات سے کھیلنے کی بجائے اصول اور نظر یے کی سیاست کر یں ۔

مزید :

صفحہ آخر -