مخبری کے شبہ پر جوئے خانہ کے مالکان کا ملازم پر وحشیانہ تشدد

مخبری کے شبہ پر جوئے خانہ کے مالکان کا ملازم پر وحشیانہ تشدد

  



لاہور(کرائم سیل)غازی آباد کے علاقہ میں مخبری کے شبہ پر جوئے خانہ کے مالکان کا ملازم پر وحشیانہ تشدد ،پولیس نے اطلاع ملنے پر کارروائی کا آغاز کر دیا۔میڈیا ذرائع کے مطابق غازی آباد کے علاقہ میں طارق اور شانی نامی افراد ایک جواء خانہ چلا رہے تھے جس پر انہوں نے عثمان نامی شخص کو ملازم رکھا ہوا تھا ۔چند روز قبل مالکان کو اطلاع ملی کہ عثمان ان کے اس غیر قانونی کاروبار کی اطلاع پولیس کو دے رہا ہے جس پر شک کی بنیاد پر انہوں نے عثمان کو شدید تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔اطلاع ملنے پر پولیس نے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

مزید : علاقائی