دریامیں ڈوبنے والے بچوں میں سے ایک اور نعش ریسکیو ٹیم نے نکال لی

دریامیں ڈوبنے والے بچوں میں سے ایک اور نعش ریسکیو ٹیم نے نکال لی

  



لاہور(کرائم سیل) کوٹ لکھپت کے علاقہ میں دو روز قبل ڈوبنے والے بچوں میں سے ایک اور بچے کی نعش ریسکیو ٹیم نے دریائے راوی سے نکال لی ،جسے پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا۔تفصیلات کے مطابق گندی موہری کندھار چوہنگ کے رہائشی محمد اسلم کا بیٹا احسن اپنے دو دوستوں زوہیب اور عامر کے ہمراہ دو روز قبل دریا میں نہانے گئے کہ اچانک تینوں گہرے پانی میں ڈوب گئے۔ امدادی ٹیم نے موقع پر پہنچ کرتینوں بچوں کی تلاش شروع کردی، کئی گھنٹے گزرجانے کے بعد زوہیب کی لاش نکال لی گئی لیکن رات گئے تک باقی دونوں بچوں کا کوئی سراغ نہ مل سکا تھا ۔گزشتہ روز آپریشن میں احسن کی نعش ریسکیو کے غوطہ خوروں نے دریا میں سے نکال لی البتہ رات گئے تک عامر کی نعش کی تلاش کے لیے آپریشن کیا گیا

لیکن کامیابی حاصل نہ ہو سکی۔پولیس نے متوفی کی نعش کو ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا ہے۔

مزید : علاقائی