نولکھا،نوجوان نے بڑے بھائی کو فائرنگ کر کے شدید زخمی کر دیا

نولکھا،نوجوان نے بڑے بھائی کو فائرنگ کر کے شدید زخمی کر دیا

  



لاہور(کرائم سیل)نولکھا کے علاقہ میں گھریلو تنازع پر چھوٹے بھائی نے بڑے بھائی کو فائرنگ کر کے شدید زخمی کر دیا اور موقع سے فرار ہو گیا۔زخمی کی حالت ہسپتال میں تشویشناک بتائی جاتی ہے۔پولیس کے مطابق نولکھا کے علاقہ کے رہائشی اویس اور مشرف کی گزشتہ روز گھر میں لڑائی ہو گئی جس پر چھوٹے بھائی اویس نے طیش میں آ کر فائرنگ کر دی جس سے مشرف شدید زخمی ہو گیا جبکہ ملزم موقع سے فرار ہو گیا۔اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیم نے زخمی کو قریبی ہسپتال میں منتقل کیا جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے جبکہ پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم اویس کی تلاش شروع کر دی ہے۔

مزید : علاقائی