راوی روڈ ، گھر میں آگ لگنے کی وجہ سے بہن بھائی جھلس گئے

راوی روڈ ، گھر میں آگ لگنے کی وجہ سے بہن بھائی جھلس گئے

  



لاہور(کر ائم سیل) راوی روڈ کے علاقہ میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے گھر میں آگ لگنے کی وجہ سے بہن بھائی جھلس گئے جن کو فوری طبی امداد کے لئے ہسپتال لے جا یا گیا جہاں ان کا علاج جارہی ہے ۔تفصیلا ت کے مطابق راوی روڈ کے علاقہ لکڑ منڈی کے رہائشی خالد کے گھر میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجہ میں اس کے دو بچے احمد اور علینہ جھلس کر زخمی ہو گئے ،ان کو فوری طبی امداد کے لئے ہسپتال میں لے جا یا گیا جہاں علاج جاری ہے ۔زخمی بچوں کی بہن انعم نے بتایا کہ بچے اوپر اوپروالی منزل پر کمرے میں کھیل رہے تھے کہ اچانک آگ بھڑک اٹھی لیکن ہم نے بر وقت آگ پر قا بو پا لیا ۔

مزید : علاقائی


loading...