سمارٹ واچ بنانے والی کمپنی کے نئے ماڈل نے دنیا میں تہلکہ مچا دیا

سمارٹ واچ بنانے والی کمپنی کے نئے ماڈل نے دنیا میں تہلکہ مچا دیا
 سمارٹ واچ بنانے والی کمپنی کے نئے ماڈل نے دنیا میں تہلکہ مچا دیا

  



نیو یارک(نیوز ڈیسک) جدید ٹیکنالوجی سمارٹ فون کے بعد اگلا قدم اٹھا کر سمارٹ واچ تک پہنچ گئی ہے اور اس میدان میں ایپل اپنی سمارٹ واچ کے ساتھ دھوم مچانے کی کوشش کر رہاتھا کہ پیبل کمپنی نے اپنی نہایت شاندار اور سستی سمارٹ واچ متعارف کروا کر سب کے دل جیت لئے ہیں۔ کمپنی نے اپنے نئے پراجیکٹ کیلئے محض 5لاکھ ڈالر فنڈاکٹھا کرنے کا آغاز کیا تھا مگر ’پیبل واچ‘ کے نام سے مشہور اس پراڈکٹ نے اتنی مقبولیت حاصل کی کہ کمپنی کو فوری طور پر 4 ارب ڈالر سے بھی زائد فنڈز کی پیشکش ہو چکی ہے۔ پیبل واچ کا نمایاں ترین پہلو یہ ہے کہ اس کی سکرین ہمیشہ آن رہے گی اور اس کے باوجود اس کی بیٹری ایک ہفتے تک چلے گی۔اس کی سکرین فل کلر ای پیپر ٹیکنالوجی سے بنائی گئی ہے جو بہت کم توانائی خرچ کرے گی۔ یہ واٹر پروف ہے اور وائس سرچ کیلئے مائیکرو فون کا استعمال بھی کر سکتی ہے۔ اسے ایپل اور انڈرائیڈ فون کے ساتھ بآسانی استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اس پر آپکی کالز ، میسج اور دیگر معلومات ٹائم لائن کی صورت میں ظاہر ہوتی ہیں اور اسے سکرول اپ اور سکرول ڈاو191ن کے ذریعے آگے یا پیچھے کر کے دیکھا جا سکتا ہے۔ سب سے اہم بات یہ ہے کہ ان شاندار خوبیوں کے باوجود اسے رواں سال موسم گرما میں محض 120 پاو191نڈ (تقریباً 20ہزار پاکستانی روپے) میں فروخت کیا جا رہا ہے۔

مزید : صفحہ آخر


loading...