نوسربازوں نے زہریلی اشیاء کھلا کر دو افراد کو ہلاک کر دیا
لاہور(کرائم سیل)صوبائی دارالحکومت میں نوسربازوں نے زہریلی اشیاء کھلا کر دو افراد کو ہلاک کر دیا۔پولیس نے شناخت نہ ہونے پر دونوں افراد کی نعشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانہ میں جمع کروا دیا ۔پولیس کے مطابق قلعہ گجر سنگھ کے علاقہ میں مقامی افراد کو ایک 50سالہ شخص کی نعش سڑک کے کنارے پڑی ہوئی ملی جس پر انہوں نے پولیس کو اطلاع دی جنہوں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کر کے شناخت نہ ہونے پر نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانہ میں جمع کروا دیا ہے۔اسی طرح سے فیکٹری ایریا کے علاقہ سے مقامی افراد کو کوڑے کے ڈھیر سے ایک 25سالہ نوجوان کی نعش ملی جس کو شناخت نہ ہونے پر پولیس نے مردہ خانہ میں جمع کروا دیا ہے ۔پولیس کے مطابق دونوں افراد کی اموات ظاہری بور پر زہریلی چیز کے استعمال سے ہوئی ہیں البتہ اصل حقائق پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آنے پر ہی واضح ہوں گے۔