دنیا کا وہ ملک جہاں ٹی وی اور ریڈیو پر فیس بک کا نام بھی لینے کی اجازت نہیں

دنیا کا وہ ملک جہاں ٹی وی اور ریڈیو پر فیس بک کا نام بھی لینے کی اجازت نہیں
دنیا کا وہ ملک جہاں ٹی وی اور ریڈیو پر فیس بک کا نام بھی لینے کی اجازت نہیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پیرس (نیوز ڈیسک) فیس بک اور ٹویٹر جیسی سوشل میڈیا ویب سائٹوں نے ہمارے ہاں زندگی کے ہر پہلو پر مکمل قبضہ جمالیا ہے لیکن ہر ملک میں انہیں یہ آزادی حاصل نہیں جو ہمارے ہاں حاصل ہوگئی ہے۔ فرانس نے ان ویب سائٹوں کے خلاف اہم کارروائی کرتے ہوئے بلا ضرورت میڈیا میں ا ن کا تذکرہ کرنے پر پابندی عائد کردی ہے اور اب میڈیا پر کوئی یہ نہیں کہہ سکے گا کہ ’’ہمیں فیس بک یا ٹویٹر پر فالو کریں‘‘ یا ’’ہمارے پروگراموں کی مزید تفصیلات کیلئے ہمارا فیس بک / ٹویٹر ایڈریس یہ ہے۔‘‘حکومت نے اس طرح کے تمام جملے خلاف قانون قرار دے دئیے ہیں اور واضح کیا ہے کہ اگر ان ویب سائٹوں کا نام کسی خبر یا آرٹیکل کا حصہ ہو تو اسی صورت میں اسے استعمال کیا جائے۔ فرانس میں 1992ء میں ایک قانون منظور کیا گیا تھا جس کے مطابق پرائیویٹ کاروباری اداروں کی تشہیرکیلئے میڈیا پروگراموں کا استعمال ممنوع قرار دیا گیا تھا۔ حکومت کا موقف ہے کہ میڈیا پر فیس بک اور ٹویٹر کے ناموں کا بکثرت استعمال اس قانون کی خلاف ورزی ہے۔ بات بے بات فیس بک اور ٹویٹر کا ذکر کرنا اسی قسم کے دیگر سوشل نیٹ ورکس کے ساتھ زیادتی قرار دی گئی ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -