تیز رفتارٹرک نے 3افراد کو ٹائروں تلے روندڈالا، خاتوں جاں بحق، دو شدید زخمی

تیز رفتارٹرک نے 3افراد کو ٹائروں تلے روندڈالا، خاتوں جاں بحق، دو شدید زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کر ائم سیل ) شادباغ کے علاقہ میں تیز رفتارٹرک نے موٹر سائیکل پر سوار خاتون سمیت 3افراد کو ٹائروں تلے کچل دیا، خاتون جاں بحق جبکہ دو افراد شدید زخمی یو گئے پولیس نے متوفیہ کی نعش کو ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا جبکہ ٹرک ڈرائیور کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے۔ متوفیوں کے لواحقین عرفان ،ریاست ،منیب اور دیگر نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ شادباغ کا رہائشی محمد اکمل اپنی ساس رضیہ بی بی اور 5سالہ بیٹے مغیث کے ساتھ موٹرسائیکل نمبر LEK5486 پر گجر پورہ جا رہا تھا کہ چائنہ سکیم کے قریب تیز رفتار ٹرک نمبر BT710 نے اس کو پیچھے سے ٹکر مار دی اور تینوں افراد کو ٹائروں تلے روند ڈالا جس کے نتیجے میں رضیہ بی بی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر دم تور گئی جبکہ اکمل اور اس کا بیٹا مغیث شدید زخمی ہو گئے جنہیں طبی امداد کے لیے فوری طور پر قریبی ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا پولیس نے ٹرک ڈرائیور کابل خان کو گرفتار کر کے ٹرک قبضے میں لے کر اکمل کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا 55سالہ متوفیہ رضیہ بی بی 5بیٹیوں سمیت 8بچوں کی ماں تھی ۔جبکہ گزشتہ روز شادباغ کے ہی علاقہ میں ہونے والے ٹریفک حادثہ میں زخمی ارشد اور حیات گزشتہ روز ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے،پولیس نے دونوں افراد کی نعشوں کو پوسٹ مارٹم کی کارروائی مکمل کر کے ورثا کے حوالے کر دیاجنہیں بعد ازاں سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

مزید :

علاقائی -