صوبائی دارالحکومت : چور ڈاکو دندناتے رہے، شہری لاکھوں کے مال و زر سے محروم

صوبائی دارالحکومت : چور ڈاکو دندناتے رہے، شہری لاکھوں کے مال و زر سے محروم

  



لاہور(نمائندہ خصوصی ) صوبائی دارالحکومت میں ڈاکوؤں اورچوروں نے مختلف وارداتوں کے دوران شہریوں کو لاکھوں روپے کی نقدی ، طلائی زیورات ، قیمتی سامان ، موبائل فون، گاڑیوں اورموٹر سائیکلوں سے محروم کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق اسلام پورہ میں ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر مزمل سے85ہزار روپے مالیت کی نقدی ،ساندہ میں ڈاکوؤں نے انتظار سے 75ہزار روپے مالیت کی نقدی لوٹ لی۔ ٹاؤن شپ میں ڈاکوؤں نے افضل سے 35ہزار روپے مالیت کی نقدی و موبائل ،ریس کورس میں ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر عرفان سے 22ہزار روپے مالیت کی نقدی و موبائل ، ہربنس پورہ میں ڈاکوؤں نے جمشید سے 15ہزار روپے مالیت کی نقدی و موبائل ،غازی آباد میں ڈاکوؤں نے یوسف سے 10ہزار روپے مالیت کی نقدی اور کپڑے ،مصطفی ٹاؤن میں ڈاکوؤں نے اکرم سے 18ہزار روپے مالیت کی نقدی ،جوہر ٹاؤن میں ڈاکوؤں نے راشد سے 15ہزار روپے مالیت کی نقدی و موبائل ،نشتر کالونی میں ڈاکوؤں نے شہباز سے 35ہزار روپے مالیت کی نقدی چھین لی ۔علاوہ ازیں لیاقت آباد میں احتشام ،شفیق آباد میں شاہد،ساندہ میں عمار ،باغبانپورہ

میں معظم ،گارڈن ٹاؤن میں احمد ،ڈیفنس اے میں شمس ،ستو کتلہ میں مقصود،شاہدرہ ٹاؤن میں سلیم ،اچھرہ میں احتشام ،اسلام پورہ میں عطاء،نولکھا میں شہزاد ،اقبال ٹاؤن میں مظہر،سبزہ زار میں جمیل اورافضل کی موٹر سائیکلیں چوری کر لی گئیں ۔

مزید : علاقائی


loading...