جرائم پیشہ عناصر کیخلاف سرچ سویپ آپریشن میں 72اشتہاری اور عدالتی مفرور گرفتار

جرائم پیشہ عناصر کیخلاف سرچ سویپ آپریشن میں 72اشتہاری اور عدالتی مفرور گرفتار

  



لاہور (سٹی رپورٹر) سی سی پی او لاہور کیپٹن (ر) محمد امین وینس کے احکامات کے تحت آپریشنز، انویسٹی گیشن ونگ اور سی آئی پولیس نے نیشنل ایکشن پروگرام کے تحت اشتہاریوں، عدالتی مفروروں، ڈکیتوں ، راہزنوں ،منشیات فروشوں، قماربازوں اور دیگر سنگین وارداتوں میں ملوث جرائم پیشہ افراد کے خلاف گزشتہ روز سرچ سویپ آپریشن کے دوران لاؤڈ سپیکر ایکٹ اور قانون کرایہ داری کی خلاف ورزی پر 5مقدمات درج کئے گئے۔اسی طرح شہر کے مختلف علاقوں میں ریڈز کے دوران 72 اشتہاریوں اور عدالتی مفروروں کو گرفتار کیا گیا۔ اسی طرح مختلف ریڈز کے دوران26 منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے ان سے ڈیڑھ کلو سے زائد ہیروئن، 13کلو چرس اور شراب کی 84بوتلیں برآمد کی گئی ہیں۔ مذکورہ سرچ اینڈ سویپ آپریشن کے دوران ناجائز اسلحہ کے جرم میں 24ملزموں کو گرفتار کر کے ان سے 8رائفلیں اور بندوقیں،20پستول و موزر اور700گولیاں اور کارتوس برآمد کئے گئے ۔

دوران سرچ اینڈ سویپ آپریشن مختلف جوئے کے اڈوں پر ریڈز کے دوران 20جواریوں کو گرفتار کر کے ان سے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیت کی داؤ پر لگی ہوئی نقدی، گھڑیاں، موبائلز، طلائی انگوٹھیاں اور چینز قبضے میں لی گئی ہیں۔

مزید : علاقائی