لاہور پولیس نے جولائی میں 83گینگز کے 192ملزموں کو گرفتار کیا، ایک کروڑ 85لاکھ برآمدگی

لاہور پولیس نے جولائی میں 83گینگز کے 192ملزموں کو گرفتار کیا، ایک کروڑ 85لاکھ ...

  



لاہور(کرائم سیل) لاہور پولیس نے رواں سال کے ماہِ جولائی کے دوران 83گینگز کے192ملزمان کو گرفتار کیا اوران کے خلاف مختلف نوعیت کے 253 مقدمات ٹریس ہوئے، ان گینگزکی برآمدگی تقریباَ 01 کروڑ 85 لاکھ سے زائد ہے۔اسی طرح جولائی میں مجموعی طور پر421اشتہاری اور1281عدالتی مفروران کو بھی گرفتار کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق مجموعی طور پر ماہِ جولائی کے دوران شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے لاہور پولیس نے 83گینگز کا قلع قمع کرتے ہوئے192 ملزمان کو گرفتار کیا اور ان کیخلاف253مقدمات ٹریس ہوئے۔ 421 اشتہاری ملزمان کو گرفتار کیا گیا جن میں Aکیٹیگری کے 78،Bکیٹیگری کے343اور1281عدالتی مفروران، Aکیٹیگری کے37اور Bکیٹیگری کے 1244 شامل ہیں ۔اسی دورا ن ناجائزاسلحہ کے 494 مقدمات درج ہوئے جن میں494ملزمان کو گرفتار کرکے ان سے 05 کلاشنکوف، 21 رائفلیں، 53 بندوقیں، 376ریوالورز وپسٹلز،3 خنجر اور 2251 گولیاں برآمد کی گئیں جبکہ منشیات کے487مقدمات درج ہوئے جن میں497ملزمان کو گرفتار کرکے انکے قبضہ سے 37 کلو 927 گرام ہیروئن، 89 کلو 474 گرام چرس اور3366شراب کی بوتلیں برآمد ہوئیں۔ اسی طرح قماربازی کے100مقدمات درج ہوئے جن میں536ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے جوئے پر لگائی گئی04لاکھ51ہزار سے زائد رقم برآمد ہوئی، قحبہ خانے کے17مقدمات درج ہوئے جن میں66ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔اسی طرح ماہِ جولائی میں خصوصی مہم کے دوران ون ویلنگ،پتنگ بازی ،ہوائی فائرنگ ، گداگری،پرائس کنٹرول اورفارنرایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر684 ملزمان کے خلاف681مقدمات رجسٹرڈ کئے گئے ۔

مزید : علاقائی


loading...