ہوپ الیکشن، فرینڈز الائنس کا پنجاب کی 3سیٹوں کے لئے امیدواروں کا اعلان
لاہور(ڈویلپمنٹ سیل) 12 اگست ہوپ الیکشن فرینڈز الائنس تبدیلی کے نعرے کے ساتھ میدان میں آ گیا، 3فیورٹ امیدواران پنجاب کی 3سیٹوں کے لیے میدان میں اتار دیے ہم نے ایک ماہ میں خدمت کی نئی تاریخ رقم کر کے ریکارڈ قائم کیا ہے ،ووٹ ہمارا حق ہے پنجاب کے حج آرگنائزر فرینڈز الائنس کے حق میں فیصلہ دے چکے ہیں گزشتہ اور موجودہ قیادت نے مایوسی اور بحرانوں کے علاوہ کچھ نہیں دیا جو قیادت حساب نہ دے سکے وہ خدمت خاک کرے گی ،فرینڈز الائنس فائنل ہونے والے امیدواران میں ذکاء ٹریول فیصل آباد کے ندیم ذکاء ،سعودی پاک کے عابد شیخ اور میزاب رحمت کے الحاج محمد احمد شامل ہیں باقی امیدواران آج کاغذات واپس لے لیں گے ،فرینڈز الائنس کے نمائندوں نے دعویٰ کیا ہے 12اگست کو فتح ہماری ہو گی کیونکہ حج آرگنائزر پر مشکل وقت میں جب ہوپ اور دیگر گروپ ساتھ چھور گئے ،مکہ، مدینہ،نقابہ،موسسہ میں فرینڈز الائنس رہنمائی کے لیے موجود رہا ،موفعہ کے لیے بھی فرینڈز الائنس نے سب سے پہلے آگے بڑھ کر مشینیں خریدیں اور کام شروع کیا اب تک فرینڈز الائنس ریکارڈ بنا چکا ہے سب سے زیادہ پاسپورٹ سکین کرنے کا اس لیے ووٹ ہمارا حق ہے ہم واضع منشور رکھتے ہیں خدمت کے لیے لائحہ عمل تشکیل دے چکے ہیں۔