لاہور ائیر پورٹ پر گلو کار سکھبیر سنگھ سے 29ہزار ڈالر برآمد ، رقم چھوڑ کر فرار

لاہور ائیر پورٹ پر گلو کار سکھبیر سنگھ سے 29ہزار ڈالر برآمد ، رقم چھوڑ کر فرار
 لاہور ائیر پورٹ پر گلو کار سکھبیر سنگھ سے 29ہزار ڈالر برآمد ، رقم چھوڑ کر فرار

  



لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک ) علامہ اقبال ائیر پورٹ پر بھارتی گلو کار سکھبیر سنگھ سے 29ہزار ڈالر برآمد ہوئے ہیں تاہم وہ اہلکاروں سے بچ کر بھاگ نکلنے میں کامیاب ہوگیا۔نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق بھارتی گلوکار سکھبیر سنگھ پاکستان سے بیرون ملک جا رہے تھے کہ ایف آئی اے اہلکاروں نے تلاشی لی تو ان کے سامان سے 29ہزار ڈالر ملے جس پر اْنہوں نے سکھبیر سنگھ کو گھیرے میں لے لیا اور ایف آئی اے حکام بھی پہنچ گئے تاہم ان کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جاسکی۔ذرائع کاکہناتھاکہ سکھبیر سنگھ فرار ہوکر پرواز تک پہنچنے یا کہیں اور غائب ہوجانے کی وجہ سے کسی نہ کسی طرح گرفتاری سے بچ نکلنے میں کامیاب ہوگئے تاہم برآمد ہونیوالی کرنسی حکام کے پاس ہی موجود ہے۔ ذرائع نے یہ بھی دعویٰ کیاہے کہ سکھبیر سنگھ کے پاسپورٹ پر کینیا کی شہریت ہے۔

مزید : صفحہ آخر