موسم گرما کی چھُٹیاں ختم ہونے کو ہیں مگر تبادلوں پر سے پابندی ختم نہیں کی گئی،پنجاب ٹیچرز یونین

موسم گرما کی چھُٹیاں ختم ہونے کو ہیں مگر تبادلوں پر سے پابندی ختم نہیں کی ...

  



لاہور (خبر نگار ) پنجاب ٹیچرز یونین کے مرکزی چیف آرگنائیزر اللہ رکھا گجر،رانا عبدالستار،منیر سندھو،طارق قریشی،مسعود گجر،رانا نقیب،بشیرخاں،حافظ ارشد،قاری بشیر و دیگر راہنماؤں نے کہا ہے کہ پالیسی کے مطابق ہر سال جون میں اساتذہ کے تبادلوں پرسے پابندی اُٹھائی جاتی ہے مگر افسوس کہ موسم گرما کی چھُٹیاں ختم ہونے کو ہیں مگر تبادلوں پر سے پابندی ختم نہیں کی گئی جس سے پنجاب بھر کے مرد و خواتین اساتذہ بہت پریشان ہیں۔ ہم وزیر اعلٰی پنجاب سے پُر زور مطالبہ کرتے ہیں کہ تبادلوں پرسے پابندی فی الفور ختم کی جائے اور محکمہ تعلیم سکولز پنجاب کے تمام کنٹریکٹ اساتذہ اور آفسران کو آغاز ملازمت سے مستقل کیا جائے۔ان سروس پروموشن اور اپ لفٹ موبلٹی پیکیج جلد دیا جائے۔اساتذہ تنظیموں کے ساتھ طے پانے والے16مطالبات پر عمل درآمد کروایا جائے۔

سُپریم کورٹ اُف پاکستان کے فیصلے کے مطابق اُردو زبان کو دفتری اور قومی زبان کے طور پر رائج کیا جائے۔ تعلیم کو ضلعی حکومتوں کی بجائے صوبائی حکومت کے حوالے کیا جائے۔ڈویژنل ایجوکیشنل ڈائیریکٹوریٹس بحال کیے جائیں۔اساتذہ کو معاشرے میں بلند مقام دیا جائے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...