سکالرڈاکٹرمیمونہ مرتضیٰ،ادیب مقصود چغتائی اور شفقت محمود کا ڈاکٹر مرتضیٰ ایجوکیشنل ٹرسٹ کا دورہ

سکالرڈاکٹرمیمونہ مرتضیٰ،ادیب مقصود چغتائی اور شفقت محمود کا ڈاکٹر مرتضیٰ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(پ ر)تین رکنی وفد سعودی عرب سے آنے والی ممتاز سکالرڈاکٹرمیمونہ مرتضیٰ،معروف ادیب مقصود چغتائی اور شفقت محمود نے 184-Lڈیفنس میں واقع ڈاکٹر مرتضیٰ ایجوکیشنل ٹرسٹ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر پرنسپل عائشہ ڈگری کالج بشریٰ مرتضیٰ اورماہرتعلیم مجاہدحسین بودلہ بھی موجودتھے۔ڈاکٹرمیمونہ مرتضیٰ نے کہا کہ دنیا اورآخرت میں سرخرو ہونے کے لئے ہمیں اسلامی تعلیمات پر عمل کرنا اور قرآن کے بتائے ہوئے راستے پر چلنا چاہیے۔مقصود چغتائی نے ڈاکٹرمیمونہ مرتضیٰ کوخراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ موصوفہ پچھلے پچیس(25)سال سے ریاض سعودی عرب میں انٹرنیشنل سکول وکالج میں درس و تدریس سے وابستہ ہیں اور اپنی تمام زندگی تبلیغ اسلام کے لئے وقف کررکھی ہے۔