تمام تر توجہ بلدیاتی الیکشن پر ہے ،پارٹی میں کوئی دھڑے بندی نہیں، پی ٹی آئی

تمام تر توجہ بلدیاتی الیکشن پر ہے ،پارٹی میں کوئی دھڑے بندی نہیں، پی ٹی آئی

  



لاہور(پ ر)پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے سینئر صوبائی نائب صدر اور میڈیا کو آرڈینیٹر ڈاکٹر شاہد صدیق خان نے واضح کیا ہے کہ پی ٹی آئی میں اختلافات اور انتشار کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، پارٹی کے پنجاب سیکرٹریٹ واقع گارڈن ٹاؤ ن سے جاری ایک پر یس ریلیز میں ڈاکٹر شاہد صدیق خان نے کہاہے کہ پاکستان تحریک انصاف چیئر مین عمران خان کی قیادت میں پوری طر ح متحد ہے ا ور پور ی پارٹی قیادت کی اس وقت تمام تر توجہ آئندہ بلدیاتی الیکشن پر ہے اور اس کی بھرپور تیاریا ں شروع کر دی گئی ہیں۔انھوں نے امید ظاہر کی کہ انشاء اللہ پی ٹی آئی بلدیاتی الیکشن میں بھرپور کامیابی حا صل کر یگی۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...