جشنِ آزادی بھرپور طریقے سے منایا جائے گا،یوتھ فورم فار کشمیر

جشنِ آزادی بھرپور طریقے سے منایا جائے گا،یوتھ فورم فار کشمیر

  



لاہور(پ ر)یوتھ فورم فار کشمیر کا ایک اہم اجلاس زیر صدارت طارق احسان غوری چیف آرگنائزر پنجاب ’’ایوانِ کشمیر‘‘ لاہور میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں 14اگست کو جشنِ آزادی شایانِ شان طریقے سے منانے کے لیے تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقعہ پر طارق احسان غوری نے کہا کہ یوتھ فورم فار کشمیر کے زیرِ اہتمام پورے لاہور میں ہر تحصیل سطح پر صبح 10بجے پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہو گی ۔ جشنِ آزادی کا مرکزی پروگرام 14اگست 2015صبح10بجے غوثیہ پارک 15۔ بی ون ٹاؤن شپ لاہور میں معقد ہو گا ۔ تقریب میں اراکینِ قومی و صوبائی اسمبلی ، سیاسی ، سماجی، مذہبی ،اقلیتی، تاجر اور نوجوان تنظیموں کے راہنما شرکت کریں گے ۔

س موقعہ پر جشنِ آزادی کی خوشی میں 68پونڈ وزنی کیک کاٹا جائے گا۔سٹیکرز ، ٹوپیاں اور جھنڈے تقسیم کیے جائیں گے اور تحصیل سطح پر فلوٹ سجائیں گے۔ اس اجلا س میں محمد شفیق قمر،متین مظہر، نور صمد بھٹی ، شیراز چیمہ ، ساجد چوہان،سہیل چیمہ، احسن چٹھہ اور عابد نواز خان نے شرکت کی۔

مزید : میٹروپولیٹن 4