ایف بی آر نے حکو مت اور تاجروں کے اچھے تعلقات سبو تاژ کردیے،محبوب سرکی

ایف بی آر نے حکو مت اور تاجروں کے اچھے تعلقات سبو تاژ کردیے،محبوب سرکی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (کامرس رپورٹر )آل پاکستان انجمن تاجران پنجاب کے صدر چوہدری محبوب علی سر کی نے کہا ہے کہ مو جودہ حالات میں ایف بی آر نے حکو مت اور تاجروں کے اچھے تعلقات کو سازشوں کے زریعے سبو تاژ کر دیا ہے جبکہ حکو مت اور تاجروں کے درمیان کشید گی کو ہوا دینے کا تمام کر یڈٹ بیوروکریسی کو جاتا ہے ۔انھوں نے کہا ہے کہ تاجروں اور حکو مت کے در میان مذاکرات جاری تھے جس کے تحت بنک ٹرانزیکشن ٹیکس اعشاریہ تین فیصد پر آگیا جبکہ اس کو ختم کر نے کا عمل جاری تھا کہ ایف بی آر نے اپنی سازشوں کے ذریعے اس مثبت اقدام کو نا کام بنا دیا ۔محبو ب سر کی نے کہا کہ ملکی معیشت کی بہتری کے لیے حکو مت کو بنکو ں سے لین دین میں کالے قانو ن کو مکمل ختم کر نا ہو گا ۔




کیو نکہ حکو مت اور تاجروں کے ساتھ محاذ آرائی کی وجہ سے عالمی سطح پر حکو مت پاکستان کی بدنامی ہو رہی ہے جس کا فائد ہ ملک دشمن قو تیں اٹھائی گی۔ چوہدری محبو ب علی سر کی نے کہا کہ مو جو دہ وقت میں ملک کی معیشت کامیابی کی طرف گامزن تھی تاہم محاذ آرائی سے کامیاب معیشت کا پہیہ چلنا رک گیا ہے ۔



جبکہ ہڑتالوں کے باعث حکو متی خزانہ کو اربوں روپے کا تقصان ہوا ہے ۔انھوں نے کہا تاجر طبقہ نے لین دین کیش پر شروع کر دیا ہے جس سے بنک دیوالیہ ہو نا شروع ہو گئے ہیں انھو ں نے کہا کہ حکو مت تاجر طبقہ کو اعتماد میں لیتے ہوئے ٹیکس تجاویز طلب کر ے کیو نکہ تر قی یافتہ ممالک نے اپنے نظام میں ڈاکو مینٹیشن کے سسٹم کو آہستہ آہستہ نافذ کیا ہے اور یہ ہی کلیہ پاکستان میں نا دہندگان کو ٹیکس نیٹ میں لا سکتا ہے انھوں نے کہا آل پاکستان انجمن تاجران لاہور میں منعقدہ مشاورتی اجلا س میں پوری تاجر برادری متفقہ طور پر فیصلہ کر تے ہوئے ہڑتال کی نئی کال دے سکتی ہے ۔