ضرب عضب اور سانحہ آرمی پبلک سکول کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے مقابلہ حسن قرآت

ضرب عضب اور سانحہ آرمی پبلک سکول کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ...

  



لاہور(خبر نگار خصوصی) 13اگست کومیڈیا لنک سوسائٹی کی جانب سے آپریشن ضرب عضب اور سانحہ آرمی پبلک سکول پشاور کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے شاہدرہ میں مقابلہ حسن قرأت،نعت خوانی کاانعقاد کیا جا رہا ہے جس میں مختلف سکولوں وکالجوں کے طلباء شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے تقاریر،ٹیبلوزپیش کریں گے۔تقریب میں یوم آزادی کے حوالے سے بھی مختلف پروگرام پیش کئے جائیں گے ۔

میڈیا لنک سوسائٹی کے چیئرمین اعجازاحمد فاروقی اور صدر اکبر علی نے اس پروگرام کوآرگنائز کیا ہے۔تقریب کے مہمان خصوصی پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حامد زمان ہوں گے۔اس کے علاوہ پروگرام میں دنیا بھر میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے کھلاڑی،شوبز سے وابستہ افراد اورمختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کثیر تعداد میں شرکت کریں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...