چوہدری پرویز الہٰی کی ہدایت پر پارٹی کی تنظیم سازی کو مزید تیز کیا جارہا ہے،کامران سیف

چوہدری پرویز الہٰی کی ہدایت پر پارٹی کی تنظیم سازی کو مزید تیز کیا جارہا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(جنرل رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ ق کے راہنما و جوائنٹ سیکرٹری مسلم لیگ لاہور میاں کامران سیف نے کہا ہے کہ چوہدری پرویز الہٰی کی ہدایت پر پارٹی کی تنظیم سازی اور رکنیت سازی کو مزید تیز کیا جارہا ہے اور ایسے کارکنان کو آگے لایا جارہا ہے جو مشکل وقت میں پارٹی کے ساتھ رہے۔انہوں نے کہا کہ ق لیگ کے خاتمہ کی بات کرنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں ہم انہیں یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ قائداعظم مسلم لیگ ایک سیاسی حقیقت ہے جس ختم کرنا ممکن نہیں ۔میاں کامران سیف نے کہا کہ سیاست میں اتار چڑھاؤ فطری عمل ہے جس سے پی ی پی اور دیگر کئی جماعتیں بھی گذر رہی ہیں جبکہ حکمران جماعت مسلم لیگ ن خود اس عمل کا شکار ہے۔

انہوں نے کہا کہ چوہدری پرویز الہٰی کی بطور وزیراعلیٰ خدمات عوام کے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گی۔ان کے منصوبے 1122 ریسکیو سروس،ٹریفک وارڈن نظام و دیگر منصوبے آج تک عوام کے خدمت میں مصروف عمل ہیں ۔انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ مسلم لیگ بلدیاتی انتخابات میں بھر پور حصہ لے گی اور کامیاب ہوکر پنجاب کی ترقی کیلئے عوامی فلاح و بہبود کیلئے رکے ہوئے کاموں کو پائیہ تکمیل تک پہنچائے گی۔