تنظیم اتحاد امت پاکستان کے زیر اہتمام ’’اولیاء کا ہے فیضان پاکستان پاکستان تحریک‘‘ کے سلسلہ میں تقریب آج ہو گی

تنظیم اتحاد امت پاکستان کے زیر اہتمام ’’اولیاء کا ہے فیضان پاکستان پاکستان ...

  



لاہور(خبر نگار)تنظیم اتحاد امت پاکستان کے زیر اہتمام ’’اولیاء کا ہے فیضان پاکستان پاکستان تحریک‘‘ کے سلسلہ میںآج10۔اگست بروز پیر بعدازنما ز مغرب جامع مسجد حنفیہ غوثیہ نیوشاد باغ میں مفتی محمد عمران حنفی قادری کی صدارت میں ’’اولیاء کا ہے فیضان پاکستان پاکستان کانفرنس ‘‘منعقد ہوگی خصوصی خطابات میں چیئرمین تنظیم اتحادامت پاکستان محمد ضیاء الحق نقشبندی ،مفتی محمد حسیب قادری ،محمد نوازکھرل اور مفتی مسعود الرحمن شامل ہیں۔دوسری طرف تنظیم اتحاد امت پاکستان کے چیئرمین محمد ضیاء الحق نقشبندی نے کہا ہے کہ جشن آزادی کی خوشیاں مناتے وقت ہمیں شہداء تحریک پاکستان کی قربانیوں کو یاد رکھنا چاہیے تاکہ نوجوان نسل کو اپنے عظیم پاکستان کی تاریخ سے روشناس کرایا جا سکے دہشت گردوں کی کمرتوڑ دی گئی ہے اب باقی ماندہ شدت پسند عناصر کے ناپاک جسم سے ملک عظیم کو پاک کرنا ہے تمام ریاستی اداروں کی قربانیوں کی وجہ سے دہشت گردوں کو شکست دی گئی ہے تمام ادارے پوری قوم کے محسن ہیں جو اپنے آپ کو خطرے میں ڈال آنے والی نسل کو روشن اور تابناک پاکستان فراہم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ۔

جس کی جتنی بھی قدر کی جائے کم ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...