ریحام خان کی شکل میں پی ٹی آئی بلکہ پوری قوم کومدبرسیاستدان ملی ہیں ،میاں محمود
لاہور( سٹی رپورٹر ) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما میاں محمود نے کہا ہے کہ ریحام خان کی شکل میں نہ صرف پاکستان تحریک انصاف بلکہ پوری پاکستانی قوم کو ایک مدبر اور زیرک سیاستدان ملی ہیں جو اپنی تحمل مزاجی اور مستقل مزاجی سے نہ صرف اپنی جماعت بلکہ ملک و قوم کی بہت جلد ترقی کی راہ پر گامزن کرنے میں پارٹی کے سربراہ عمران خان کے شانہ بشانہ کام کرینگی۔ ایک بیان میں میاں محمود نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف عمران خان اور ریحام خان کی قیادت میں متحد ہے۔میاں محمود نے کہا کہ موجودہ ملکی قیادت نہ تو ملک سے اور نہ ہی عوام سے مخلص ہے۔ اس قیادت نے اب تک قوم کو صرف مہنگائی ، بے روزگاری ، بدامنی اور ظالمانہ ٹیکسوں کا ہی تحفہ دیا ہے۔
جس سے عوام کی زندگی اجیرن ہوکر رہ گئی ہے۔ عوام خودکشیاں کرنے پر مجبور ہیں جبکہ حکومت شخصیات کو اپنی سیاہ مستیوں ہی سے فرصت نہیں۔میاں محمود نے کہا کہ تحریک انصاف ہی وہ واحد سیاسی جماعت ہے جس کی جڑیں چاروں صوبوں میں پھیل چکی ہیں اس لئے انکی جماعت اقتدار میں آکر عوامی اْمنگوں کے مطابق ملک و قوم کی خدمت کرے گی۔