پاور لومز اونر اورلیبر قومی موومنٹ میں کشیدگی،سدھار کی فیکٹریاں بند

پاور لومز اونر اورلیبر قومی موومنٹ میں کشیدگی،سدھار کی فیکٹریاں بند

  



فیصل آباد (بیورورپورٹ )پاور لومز اونر ایسوسی ایشن کے صدر میاں عادل نے لیبر قومی موومنٹ کے مزدوروں کے ہرزہ سرائی سے تنگ آ کر سدھار کی تام پاور لومز فیکٹریاں بند کروا دیں میاں عادل کے مطابق لیبر قومی موومنٹ کے مزدور آئے روز کسی نہ کسی بات کا ایشو بنا کر فیکٹریاں بندکروا دیتے ہیں اور فیکٹری کی بندش کے باوجود مزدوری کا مطالبہ کرتے ہیں مزدوروں کی مرضی کے بغیر فیکٹریاں نہیں چلا سکتے. اس لئے متفقہ طور پر ایسوسی ایشن نے فیصلہ کیا ہے کہ سدھار کی تقریباً 100سے زائد پاور لومز فیکٹریوں کو مکمل طور پر بند کر دیا جائے اس فیصلہ پر عملدرآمد کرتے ہوئے میاں عادل نے گذشتہ شام فیکٹریاں بند کروا دیں پاور لومز ایسوسی ایشن کے اس اقدام کے بعد تقریبا دس ہزار سے زائد مزدور بے روزگار ہو جائیں گے۔

مزید : علاقائی


loading...