ڈرون حملے ،افغان فورسز کے ساتھ جھڑپوں میں 30طالبان ہلاک ،9زخمی

ڈرون حملے ،افغان فورسز کے ساتھ جھڑپوں میں 30طالبان ہلاک ،9زخمی

  



کابل( آن لائن ،اے این این)افغانستان میں امریکی ڈرون حملے اور افغان فورسز کے ساتھ لڑائی میں 30طالبان ہلاک ہوگئے ۔ننگر ہار پولیس ہیڈکوارٹر کے ترجمان کرنل حضرت حسین مشرقیوال نے میڈیا کو بتایاکہ ننگر صوبہ کے ضلع ہاسکا مینا کے گورگوری علاقے میں امریکی ڈرون حملے میں 4غیرملکیوں سمیت 10د59ہشتگرد ہلاک ہوگئے ۔پولیس ہیڈ کوارٹر کی جانب سے میڈیا کو جاری بیان میں کہاگیاہے کہ شیرزاد ، ہساراک اور خوغیانی میں دہشتگردوں کے خلاف فوجی آپریشن کامیابی سے جاری ہے ۔بیان میں دعویٰ کیاگیاہے کہ شیرزاد ضلع میں سکیورٹی فورسز اور طالبان کے درمیان جھڑپوں میں 15طالبان ہلاک جبکہ 9زخمی ہوگئے ۔پریس ریلیز میں مزید کہاگیاہے کہ ننگر ہار ایئر فیلڈ کے ایک خصوصی دستے نے غنی خیل ضلع کے فضائی حملے میں 5دہشتگرد مارے گئے ہیں ۔افغانستان میں تعینات اقوام متحدہ کے امن مشن نے طالبان سے شہری آباد کو نشانہ بنانے کی کارروائیاں فوری بند کرنے کا مطالبہ کیاہے ۔دریں اثناء طالبا ن نے شمالی مشرقی صوبے بدخشاں کے تیرگاراں ضلع کے ساردا گاؤں میں ایک عورت کو زنا کے الزام میں پھانسی کی سزاد ی گئی۔صوبائی گورنر کے ترجمان احمد نوید فروطان نے تصدیق کرتے ہوئے کہاکہ طالبان کی مقامی عدالت کی جانب سے زنا کا الزام ثابت ہونے پر عورت کو پھانسی کی سزا دی گئی ۔

مزید : علاقائی


loading...