گجرات ،ڈکیتی کی متعدد وارداتیں ،2شادی شدہ خواتین اغوا ،دریائے چناب سے نعش برآمد

گجرات ،ڈکیتی کی متعدد وارداتیں ،2شادی شدہ خواتین اغوا ،دریائے چناب سے نعش ...

  



گجرات (بیورورپورٹ) گجرات میں ڈکیتی کی مختلف وارداتوں میں لاکھوں روپے مالیت کے زیورات ‘ نقدی و سامان لوٹ لیا گیا، دو شادی شدہ خواتین اغوا جبکہ دریائے چناب سے ایک نعش برآمد کر لی گئی۔ تفصیلات کے مطابق ڈکیتی کی پہلی واردات تھانہ سول لائن کے علاقے میں ہوئی جہاں لنڈ پور کے رہائشی عامر محمود کو نامعلوم مسلح ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر یرغمال بنایا اور لاکھوں روپے چھین کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ ڈکیتی کی دوسری بڑی واردات تھانہ سٹی لالہ موسی کے علاقہ میں ہوئی جہاں مسلح ڈاکوؤں نے گھریلو ملازمہ کے ساتھ ملک رمضان سٹریٹ میں سپین میں مقیم ملک یونس کے گھر گھس کر اہل خانہ کو اسلحہ کے زور پر یرغمال بنا لیا اور گھر میں موجود لاکھوں روپے کی نقدی ‘ زیورات ‘ قیمتی سامان چھین لیے دوران ڈکیتی خوف سے بے ہوش ہونیوالی ایک خاتون کے زیورات ڈاکوؤں نے پلاس کٹر کی مدد سے کاٹ لیے اور گھر کی ملازمہ سمیت فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے جسے بعد ازاں پولیس نے گرفتار کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں یہ امر قابل ذکر ہے کہ اس سے قبل یہاں ایک بیکرشاپ کے مالک ‘ ایک عمررسیدہ خاتون سمیت دیگر شہری بھی ڈاکوؤ ں کے ہاتھوں لٹ چکے ہیں نواحی گاؤں بھولا کے قریب ڈکیتی کی تیسری واردات میں بھولا سے کرنانہ جانیوالی چوہدری عارف کی فیملی کو موٹر سائیکل سواروں نے زبردستی روک لیا اور اسلحہ کے زور پر زیورات ‘ نقدی سے محروم کر دیا تھانہ بولانی کے علاقے میں چوتھی واردات کے دوران وسیم اور اسکے دوست سے موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے نقدی اور موبائل فونز چھین لیے پولیس مصروف تفتیش ہے لالہ موسی کے علاقے محلہ جوگی پورہ سے جمیل کی بیوی کو نامعلوم وجوہات پر اغوا کرلیا گیا اغوا کی دوسری واردات میں تھانہ گلیانہ کے علاقے چیچیاں سے محمد شریف کی بیوی کو بھی اغوا کیا گیا علاوہ ازیں تھانہ صدر گجرات کے علاقے پنڈی حسنہ روڈ پر گلی والا کے قریب سے دریائے چناب سے ایک نعش برآمد کی گئی جسے پولیس نے سپرد خاک کر دیا۔

مزید : علاقائی


loading...