ڈیرہ غازیخان ،کوچ تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی ،7مسافر جاں بحق ،37زخمی

ڈیرہ غازیخان ،کوچ تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی ،7مسافر جاں بحق ،37زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ڈیرہ غازیخان(آن لائن )بونیر سے کراچی جانے والی مسافر کوچ تیز رفتاری کے باعث موڑ کاٹتے ہوئے پل قمبر پر اُلٹ گئی جس کے نتیجہ میں چار بچوں سمیت سات افراد جان بحق اور37 زخمی ہو گئے،زخمیوں کوریسکیو 1122کی ٹیموں نے ہسپتال پہنچایا،زخمیوں اور ڈیڈ باڈیزکو کرین کے ذریعے باڈی کاٹ کرنکالا گیا حادثہ رات 1بجے پیش آیا کوچ ڈرائیور فرار تونسہ صدرپولیس نے ڈرائیور کیخلاف مقدمہ درج کر کے کاروائی شروع کر دی ہے ۔تفصیلات کے مطابق بونیر سے کراچی جانیوالی مسافر کوچ نمبریC2829تیز رفتاری کے باعث اڈہ پل قمبر پر موڑ کاٹتے ہوئے اُلٹ گئی جس کے نتیجہ میں تین سالہ ابو ہریرہ ،دو سالہ حدیبیہ،تین سالہ جویریا،پانچ ماہ کا بچہ شادمان جبکہ احمد دین،محمد شیراور ناصر خان موقع پر جان بحق ہو گئے جبکہ محمد آصف،عبدالقیوم ،فضل قبول،عامر خان،یسین اﷲ،سعید اﷲ،عاصمہ بی بی،طاہرہ بی بی،بازار خان،محمد خان،ولی اﷲ،رسول خان،ہدایت اﷲ،محمد صابر،حنا زوجہ کاشف،شہلہ ،حبیبہ زوجہ محبوب شاہ،اقصیٰ زوجہ شیر محمد،عائشہ دختر محبوب شاہ،لیلیٰ دختر محبوب شاہ،محمد حمزہ،سعید رزاق،حبیب اﷲ،محمد اقبال،محبوب شاہ،ثناء زوجہ اسلام زادہ،زکریا دختر اسلام زادہ،اختر ضمیر،اسلام زادہ،زاہدہ زوجہ صیح خان،زاہد شاہ،لعل زرینہ زوجہ طاہر شاہ سمیت 37 افرادزخمی ہو گئے حادثہ کی اطلاع پر ریسکیو 1122کی ٹیمیں ڈیرہ اور تونسہ سے موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو شادن لُنڈ اور تونسہ ہسپتال پہنچایا کوچ ڈرائیور فرار ہو گیا تھانہ تونسہ صدر،کالا،شادن لُنڈ پیٹرولنگ پولیس،تونسہ سٹی،تھانہ ریتڑہ،ڈی ایس پی تونسہ اور اے سی تونسہ موقع پر پہنچ گئے اور امدادی کاموں کی نگرانی کی سر توڑ کوشش کے باوجود ریسکیو 1122کے نوجوان زخمیو ں کو کوچ سے نکالنے میں ناکام ہو گئے آخر کار پولیس لائن ڈیرہ سے کرین منگوائی جو حادثہ کے اڑھائی گھنٹے بعد موقع پر پہنچی اور کرین کے ذریعے کوچ کو اوپر اُٹھا کر پھنسے ہوئے زخمیوں اور ڈیڈ باڈیز کو نکالا گیا امدای کاروائیوں میں تاخیر کی وجہ سے ہلاکتوں میں اضافہ ہوا بچوں کو فوری نہ نکالا جا سکا جس پر و ہ گرمی اور حبس سے دم توڑ گئے تونسہ صدر پولیس نے کوچ ڈرائیور کیخلاف مقدمہ درج کر کے گاڑی قبضہ میں لے لی ہے گاڑی پر پچاس سے زائد مسافر سوار تھے چھت پر بھی سوار تھے۔

مزید :

علاقائی -