پنجاب میں جنگل کا قانون ،عوام کی عزت بھی محفوظ نہیں،چودھری سرور

پنجاب میں جنگل کا قانون ،عوام کی عزت بھی محفوظ نہیں،چودھری سرور

  



لاہور(جنرل رپورٹر) تحر یک انصاف پنجاب کے آرگنائزر چودھری محمدسرور نے کہا ہے کہ حکمرانوں کا ’’ بھوکا شیر ‘‘ مہنگائی کے ذریعے غریبوں کا خون نچوڑ رہا ہے ‘پنجاب میں جنگل کا قانون ہے عوام کی جان ومال اور عزت محفوظ نہیں ’’بیڈ گورننس‘‘میں پنجاب پورے پاکستان میں ’’پہلی پوزیشن ‘‘پر ہے‘ انصاف اور اپنے حق کیلئے سڑکوں پر آنا اور دھر نہ دینا کوئی جرم نہیں‘ ہم الیکشن کمیشن سے صرف انصاف اور شفاف انتخابی عمل مانگ رہے ہیں اگر تحر یک انصاف دوبارہ سڑکوں پرآئی تو حکمرانوں کا ’’بوریابستر ‘‘گول ہو جائیگا ‘قصورمیں بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے واقعات کی جوڈیشل انکوائری کروائی جائے اور بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کو واپس لیا جائے ورنہ شدید احتجا ج کیا جائیگا ۔ وہ اپنے دفترمیں تحر یک انصاف کے مر کزی رکن اشرف سوہنا کی قیادت میں ملاقات کر نیوالے وفد سے گفتگو کر رہے تھے تحر یک انصاف پنجاب کے آرگنائزر چودھری محمدسرورنے کہا کہ تحر یک انصاف سیاست اپنے ذاتی فائدے کیلئے نہیں بلکہ ملک کی ترقی وخوشخالی اور انکے مسائل کے حل کیلئے کر رہی ہے اور ہم سڑکوں پر بھی شوق سے نہیں بلکہ انتخابی دھاندلی کے خلاف آئے اور عمران خان نے بالکل سچ کہا ہے کہ اگر الیکشن کمیشن نے جوڈیشل کمیشن کے فیصلے مطابق ہمارے تحفظات دور نہ کیے تو پھر سڑکوں پر آنا مجبوری ہوگی ۔

مزید : علاقائی


loading...