بھارتی یوم آزادی پر مجاہدین کے حملوں کا ڈر، کنٹرول لائن پر5ہزار اضافی بھارتی فوجی تعینات

بھارتی یوم آزادی پر مجاہدین کے حملوں کا ڈر، کنٹرول لائن پر5ہزار اضافی بھارتی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سرینگر/نئی دہلی(اے این این) بھارت نے سکیورٹی خدشات پرکنٹرول لائن پر5ہزار اضافی فوجی تعینات کر دئیے،یہ اقدام مقبوضہ کشمیر میں مجاہدین کی سرگرمیوں میں اضافے کے باعث کیا گیا ہے،پاکستان سے ملحقہ سرحد پر فوج کے گشت میں بھی اضافہ کر دیا گیا ہے۔یہ بات مقبوضہ کشمیر میں تعینات بھارتی کور کمانڈر ڈی ایس ہودا نے بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتائی ہے۔انھوں نے کہا کہ حالیہ دنوں میں مقبوضہ کشمیر میں مجاہدین کی سرگرمیوں میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے اور بھارتی فوج پر حملوں میں اضافہ ہوا ہے۔جس کے بعد کنٹرول لائن پر 5ہزار اضافی فوجی تعینات کر دئیے گئے۔انھوں نے کہا کہ حالیہ واقعات سے لگتا ہے کہ مجاہدین نے کنٹرول لائن پر دراندازی کے نئے راستے تلاش کر لئے اسی لئے ہم نے 5ہزار نئے فوجی طلب کر کے انھیں خالی مقامات پر تعینات کر دیا ہے۔انھوں نے کہا کہ اضافی فوجی تعینات کرنے کاکام تین ماہ قبل شروع کیا گیا تھا۔انھوں نے کہا کہ نئے تعینات جوانوں میں بھارتی فوج کے خصوصیہ دستے کے اہلکار بھی شامل ہیں۔انھوں نے کہا کہ کنٹرول پر دراندازی کا مکمل خاتمہ ممکن نہیں ہے تاہم جو کچھ ممکن ہو سکتا ہے وہ کیا جا رہا ہے۔انھوں نے کہا کہ مجاہدین مقبوضہ کشمیر کو بدامنی کا شکار کرنا چاہتے ہیں،ہمارے جوان ہر قسم کی صورتحال سے نمٹنے کے لئے تیار ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کے یوم آزادی کے موقع پر مقبوضۃ کشمیر میں مجاہدین کے حملوں کا خدشہ ہے اسی لئے کنٹرول لائن پر اضافی فوج تعینات کی گئی ہے۔

مزید :

علاقائی -