عروجِ مریم کیتھولک چرچ فیصل آباد کے زیرِ اہتما م یوتھ کانفرنس کا انعقاد

عروجِ مریم کیتھولک چرچ فیصل آباد کے زیرِ اہتما م یوتھ کانفرنس کا انعقاد

  



فیصل آباد (بیورورپورٹ )عروجِ مریم کیتھولک چرچ ، فیصل آباد کے زیرِ اہتما م نوجوانوں کے عالمی دِن کے حوالہ سے یوتھ کانفرنس بعنوان پاکستانی نوجوان اور معاشرتی ذمہ داریا ں " کا انعقاد یوسف ہال‘ سیکرڈ ہارٹ سکول میں کیا گیا جس میں فیصل آبا د اور اِس کے گرد و نواح سے 400 سے زائد خواتین و حضرات نے شرکت کی ، تقریب سے بشپ جوزف ارشد، سردار خلیل طاہر سندھو(صوبائی وزیر)، فادر اعجاز حیات(وِکر جنرل)، فادر نثار برکت ، محمد جرار احمد، ثمر وفا، رانا فیصل اور عکسہ کنول نے خطا ب کیا ‘فادر نثار برکت نے نوجوانوں سے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ نوجوان کسی بھی قوم کے لئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں ، اگر نوجوان امن و ہم آہنگی کے قیام اور فروغ میں اپنا کردا ر ادا کریں تو یقیناًپاکستان امن کا گہوارہ بن سکتا ہے ۔تبدیلی کا عمل گھر سے شروع ہو نا چاہیے تا کہ پاک وطن امن و سلامتی کا گہوارہ بن سکے۔ بشپ جوزف ارشد نے کہا کہ آج کے اِس دور میں ہمیں متحد ہو نے کی ضرورت ہے، نوجوان اپنے اند ر کے اندرونی اختلافات کو ختم کریں کیونکہ ہم ایک قوم ہیں ، ہمیں قائدِ اعظم کے نظریات کی ترویج کرنی ہے، نوجوان امن پھیلانا چاہتے ہیں، ضروری ہے کہ نوجوان تعلیم یافتہ ہو ں، پاک دِل ہوں، تب ہ وہ معاشرے کو تبدیل کر سکتے ہیں ، فاد ر اعجا ز حیات نے کہا کہ نوجوان ہماری قوم کا مستقبل ہیں ، جن سے ہمیں بہت امیدیں ہیں ، آج کے اِس دور میں ہمارے ملک پڑھے لکھے اور تربیت یافتہ نوجوانوں کی ضرورت ہے ۔ نوجوان امن و امید کے پیامبر ہیں۔ نوجوانوں کو چاہیے کہ وہ تربیت حاصل کریں اور اپنے ملک کی ترقی میں فعال کردار ادا کریں۔

مزید : علاقائی