شہروں میں 8گھنٹے اور دیہی علاقوں میں 14گھنٹے تک کی لوڈ شیڈنگ

شہروں میں 8گھنٹے اور دیہی علاقوں میں 14گھنٹے تک کی لوڈ شیڈنگ

  



لاہور (کامرس رپورٹر )ملک میں گزشتہ روز بجلی کی ڈیمانڈ میں کمی اور پیداوار میں اضافہ کے باعث شارٹ فال کم ہو گیا جس کے باعث لوڈ شیڈنگ کے دورانیہ میں کمی کر دی گئی ۔ ملک میں گزشتہ روز ہفتہ وار تعطیل کے باعث بجلی کی ڈیمانڈ میں کمی رہی دوسری جانب پاور پلانٹس کو گیس کی سپلائی بہتر ہو جانے پر پیداوار میں اضافہ ہوا ۔ گزشتہ روز شہروں میں اٹھ گھنٹے اور دیہی علاقوں میں چودہ گھنٹے تک کی لوڈ شیڈنگ کی گئی ۔ انرجی مینجمنٹ سیل کے ذرائع کے مطابق گزشتہ روز بجلی کی مجموعی ڈیمانڈ 18710 میگا واٹ جبکہ پیداوار 14340 میگا واٹ رہی طلب و رسد میں 4370 میگا واٹ کا فرق رہا ۔ آج ملک میں ہفتہ وار تعطیل کے بعد معمول کی سرگرمیاں شروع ہو جانے پر ڈیمانڈ میں اضافہ ہو گا جس سے شارٹ فال بڑھ جائے گا ۔

مزید : علاقائی


loading...