سینیٹ ،سیکرٹری داخلہ پنجاب کو قصور واقعہ کی رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت

سینیٹ ،سیکرٹری داخلہ پنجاب کو قصور واقعہ کی رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت

  



لاہور( این این آئی)سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے چیئرمین سینیٹر رحمن ملک نے سیکرٹری داخلہ پنجاب کو قصور واقعے کی تفصیلی رپورٹ کمیٹی کو جمع کرانے کی ہدایت کر دی ۔رحمن ملک نے عوام سے قصور میں ہونے والے جنسی تشدد سکینڈل کے ثبوت منظر عام پر لانے کی استدعا کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر عوام میں سے کسی کے پاس اس واقعے کے حوالے سے کسی قسم کا کوئی ثبوت ہے تو وہ اسے بلاجھجک سامنے لائیں اور انصاف کا عمل مکمل کرنے میں حکومت اور اداروں کا ساتھ دیں ۔ رحمن ملک نے سیکرٹری داخلہ پنجاب کو واقعے کی تفصیلی رپورٹ کمیٹی کو جمع کروانے کی ہدایت بھی کر دی ۔

مزید : علاقائی


loading...