مقبوضہ کشمیر ،بھارتی فوج نے کیرن سیکٹر میں 2نوجوانوں کو شہید کر دیا
سرینگر/نئی دہلی (آئی این پی )مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے مظالم سلسلہ نہ رک سکا، ضلع کپواڑہ کے کیرن سیکٹر میں فائرنگ کر کے2 کشمیری نوجوانوں کو شہید جبکہ پلوامہ میں بھارتی پولیس نے پر امن کشمیری مظاہرین پر طاقت کا استعمال کرکے متعدد نوجوانوں کو زخمی کردیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی فوج کے ہاتھوں نوجوان کے قتل کے خلاف پلوامہ کے کاکہ پورہ، رتنی پورہ اور دیگر علاقوں میں سیکڑوں مظاہرین سڑکوں پر نکل آئے اور بھارت کیخلاف شدید نعرے بازی کی۔ بھارتی پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلیے شدید لاٹھی چارج، آنسو گیس کی شیلنگ کے علاوہ پیلٹ بندوق سے بھی فائرنگ کی، جس سے درجنوں افراد زخمی ہوگئے۔
ادھر بھارتی فوج نے ضلع کپواڑہ کے کیرن سیکٹر میں فائرنگ کر کے دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔