, فلسطینی انتظامیہ نے رفا ہ گزرگاہ دوبارہ کھولنے کی درخواست کر دی

, فلسطینی انتظامیہ نے رفا ہ گزرگاہ دوبارہ کھولنے کی درخواست کر دی

  



غزہ (این این آئی)فلسطینی انتظامیہ نے نے سینکڑوں فلسطینی مریضوں کی جان بچانے کیلئے رفا ہ گزرگاہ دوبارہ کھولنے کی درخواست کر دی فلسطین کی وزارت داخلہ کے ترجمان ایاد البزم نے کہا کہ سرطان اور دیگر خطرناک امراض میں مبتلا سینکڑوں فلسطینی مریضوں کی جان بچانے کی خاطر رفا ہ گزرگاہ دوبارہ کھولے جانے کی سخت ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ آٹھ ماہ کے دوران رفاح گزرگاہ صرف پندرہ روز کھولی گئی تھی تاہم ان پندرہ دنوں کے دوران غزہ میں محصور فلسطینیوں کے حالات میں کوئی بہتری نہیں آئی گزرگاہ بند رہنے سے غزہ پٹی کے فلسطینیوں کو المیہ درپیش ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ گزرگاہ کھلنے سے سیکڑوں مریض اپنی جان بچانے کے لئے اس گزرگاہ کے راستے باہر نکلیں گے ۔

مزید : علاقائی


loading...