اقتصادی راہداری کی زد میں آنیوالے مکانات اور اراضی مالکان کو مکمل معاوضہ دیا جائیگا ،امیر مقام

اقتصادی راہداری کی زد میں آنیوالے مکانات اور اراضی مالکان کو مکمل معاوضہ ...

  



پشاور (پاکستان نیوز) وزیراعظم کے مشیرومرکزی رہنماپاکستان مسلم لیگ(ن)انجینئرامیرمقام نے کہاہے کہ پاک چائنا اقتصادی راہداری شانگلہ اوربٹگرام سے گزرے گی جس سے بٹگرام اورشانگلہ مزیدترقی کی راہ پرگامزن ہوگا،پاک چائنااکنامک کوریڈورسے شانگلہ اور بٹگرام عوام کی خوشحال زندگی کاضامن ہے جوانکی زندگی میں انقلابی تبدیلی لائیگا۔انہوں نے کہاکہ جن کی زمین،مکانات وغیرہ پرپاک چائنااقتصادی راہداری گزریگی انہیں بھرپورمعاوضہ دیاجائیگا۔انہوں نے کہاکہ شانگلہ،بشام،بٹگرام ،الائی وملحقہ علاقوں میں بجلی کے مسائل کابخوبی ادراک ہے جسکے ازالے کیلئے سنجیدہ اقدامات کئے جارہے ہیں۔ان خیالات کااظہارانہوں نے الائی میں سابق وفاقی وزیر فتح محمدخان کی وفات پرفاتحہ خوانی کے بعد پرسینئرنائب صدرPML-Nبٹگرام فیاض خان،ممبربرائے صوبائی اسمبلی ولی محمدخان،سابق وفاقی وزیروصدرPML-Nعالمزیب خان تھاکوٹ،دندنی میں سرنوازخان،میرامیں ایم پی اے رشادخان،شنگ میں شیرن زادہ خان اوربشام میں ہمایون خان کے رہائشگاپرمختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔بعدازاں انہوں نے وسعی شاہ حوالدار کے بھتیجی اورشریف اللہ کی ہمشیرہ کی وفات پربھی فاتحہ خوانی کی۔انجینئرامیرمقام نے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کواپنے جواررحمت میں جگہ دے اورپسماندہ خاندان کویہ صدمہ صبر واستقامت سے برداشت

مزید : علاقائی


loading...