نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری، جو روٹ نے ڈی ویلیئرز کو پیچھے دھکیل کر پہلی پوزیشن حاصل کرلی

نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری، جو روٹ نے ڈی ویلیئرز کو پیچھے دھکیل کر پہلی پوزیشن حاصل ...
نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری، جو روٹ نے ڈی ویلیئرز کو پیچھے دھکیل کر پہلی پوزیشن حاصل کرلی

  



دبئی (ویب ڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پلیئرز رینکنگ کا اعلان کردیا ہے جس کے مطابق پاکستان کے یونس خان بدستور ساتویں پوزیشن پر برقرار ہیں۔

آئی سی سی کی طرف سے جاری رینکنگ کے مطابق بلے بازوں کی رینکنگ میں انگلینڈ کے جو روٹ لمبی چھلانگ لگا کر پہلے نمبر پر پہنچ گئے ہیں،انہوں نے جنوبی افریقہ کے اے بھی ڈی ویلیئرز کو دوسری پوزیشن پر دھکیل دیا ہے۔ آسٹریلیا کے سٹیون سمتھ تیسرے، جنوبی افریقہ کے ہاشم آملا چوتھے اور سری لنکا کے کمار سنگا کاراپانچویں نمبر پر ہیں۔

سری لنکا کے اینجلو میتھیوو چھٹے جبکہ پاکستان کے یونس خان ساتویں نمبر پر ہیں۔ نیوزی لینڈ کے کین ولیمن کی آٹھویں، آسٹریلیاں کے کرس راجرز نویں جبکہ بھارت کے ویرات کوہلی دسویں نمبر پر ہیں۔

مزید : کھیل


loading...