وزیراعظم تاریخی دورے پر بیلا روس پہنچ گئے

وزیراعظم تاریخی دورے پر بیلا روس پہنچ گئے
وزیراعظم تاریخی دورے پر بیلا روس پہنچ گئے

  



اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم نواز شریف 3 روزہ دورے پر بیلا روس پہنچ گئے ہیں،وزیراعظم نوازشریف کو بیلاروس کی مسلح افواج کی جانب سے گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نوازشریف بیلا روس کا دورہ کرنے والے پہلے پاکستانی وزیراعظم ہیں اور اس سے قبل کوئی بھی پاکستانی وزیراعظم بیلاروس کے دورے پر نہیں گئے ،وزیراعظم نوازشریف کے ہمراہ راناتنویر اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی موجود ہیں جہاں وہ اپنے ہم منصب اور صدر سے بھی ملاقات کریں گے۔

وزیراعظم دورے کے دوران بیلاروس کے ایوان نمائندگان اور ری پبلک کونسل کے چیئرمین سے بھی ملاقاتیں کریں گے جب کہ وزیراعظم اور بیلا روس کے صدر کے درمیان وفود کی سطح پر بھی ملاقات ہوگی۔ اس کے علاوہ وزیراعظم نواز شریف اور بیلا روس کے صدر مشترکہ بزنس فورم کا افتتاح بھی کریں گے۔

مزید : قومی /اہم خبریں