پاکستان اور ایران کے درمیان کارگو ریل سروس پانچ سال بعد بحال
کوئٹہ(اے این این)پاکستان اور ایران کے درمیان کارگو ریل سروس پانچ سال بعد بحال ،یہ سروس 2010ءمیں ریلوے کے کمزور ڈھانچے اور تجارتی حجم میں کمی کے بعد بند کردی گئی تھی۔ ایران کے کسٹم حکام نے اتوار کے روز اس بات کا اعلان کیا کہ کوئٹہ زاہدان ریل سروس کو تجارتی سامان کی درآمد و برآمد کیلئے گزشتہ ماہ سے دوبارہ شروع کردیاگیاہے۔