امریکی ریاست ٹیکساس میں ایک گھر سے بچوں سمیت 8افراد کی لاشیں برآمد ، ملزم گرفتار

امریکی ریاست ٹیکساس میں ایک گھر سے بچوں سمیت 8افراد کی لاشیں برآمد ، ملزم ...
امریکی ریاست ٹیکساس میں ایک گھر سے بچوں سمیت 8افراد کی لاشیں برآمد ، ملزم گرفتار

  



ٹیکساس (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی ریاست ٹیکسا س میں ایک گھر سے بچوں سمیت آٹھ افراد کی لاشیں ملی ہیں جبکہ مقابلے کے بعد پولیس نے مشتبہ شخص کو حراست میں لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق ٹیکساس کے علاقے نارتھ ہوسٹن سے پولیس کو گھر پہنچنے کی اطلاع ملی جس پر پولیس اہلکار موقع پر پہنچے تو اندر موجود شخص نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی تاہم بعد میں اندرموجود شخص نے خود کو پولیس کے حوالے کردیا جس کی شناخت مقامی شہری 48سالہ ڈیوڈکونلی کے نام سے ظاہر کی گئی ۔

ملزم کی گرفتاری کے بعد گھرکی تلاشی کے دوران پولیس نے میاں بیوی اور چھ بچوں کی لاشیں برآمدکرلیں جن کوتشدد کانشانہ بنانے کے بعد سرمیں گولیاں مار کر قتل کیاگیا، مرنیوالوں کی عمرچھ سے 50سال کے درمیان ہیں ۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزم کھلی کھڑکی سے گھر میں داخل ہواتاہم مقتولین اور ملزم کے درمیان تعلق یا کشیدگی کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔

مزید : بین الاقوامی