ترکی میں امریکی سفارتحانے پر فائرنگ ، پولیس سٹیشن کے باہر دھماکہ ، تین افراد جاں بحق، 10زخمی

ترکی میں امریکی سفارتحانے پر فائرنگ ، پولیس سٹیشن کے باہر دھماکہ ، تین افراد ...
ترکی میں امریکی سفارتحانے پر فائرنگ ، پولیس سٹیشن کے باہر دھماکہ ، تین افراد جاں بحق، 10زخمی

  



انقرہ(مانیٹرنگ ڈیسک) ترکی کے ثقافتی مرکز استنبول میں امریکی قونصل خانے کے باہر فائرنگ اور پولیس سٹیشن پر بم حملے میں تین افراد جاں بحق اور 10زخمی ہوگئے تاہم سیکیورٹی فورسز کی جوابی فائرنگ پر امریکی قونصل خانے کے حملہ آورفرارہوگئے ۔

تفصیلات کے مطابق استنبول کے ضلع ساریہ میں واقع امریکی قونصل خانے کی عمارت پردوحملہ آوروں نے فائر کھول دیا تاہم سیکیورٹی پر تعینات پولیس اہلکاروں کی جانب سے جوابی کارروائی پر ملزمان فرار ہوگئے ۔ حملہ آوروں میں ایک مرد اور خاتون شامل تھی تاہم کسی گرفتاری کی تصدیق نہیں ہوسکی لیکن خبررساں ایجنسی نے دعویٰ کیاہے کہ ایک ملزم کو حراست میں لے لیاگیاہے ۔

دوسری طرف استنبول میں سلطان بی کے علاقے میں واقع پولیس سٹیشن پر بم حملے میں تین افراد جاں بحق اور 10زخمی ہوگئے جبکہ حملے کے بعد عمارت میں آگ بھڑک اٹھی اور تین منزلہ عمارت کا ایک حصہ گرگیا، قریبی عمارتوں اور نزدیک کھڑی بیس گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔

فوری طور پر حملے کی ذمہ داری کسی گروپ نے تسلیم نہیں کی۔

ترک اخبار’حریت‘ کے مطابق پولیس نے سارا علاقہ سیل کر دیا ہے تاہم تھانے کے باہر جمع ہونے والے لوگوں نے کردستان ورکرز پارٹی ’پی کے کے‘کے خلاف نعرے بازی کی۔

مزید : بین الاقوامی


loading...